لکھنؤ،14ستمبر(ایجنسی) دہلی کی جامع مسجد کے شاہی امام مولانا احمد بخاری نے سماج وادی پارٹی سربراہ ملائم سنگھ یادو اور اسکی اترپردیش یونٹ کے صدر وزیر اعلی اکھلیش یادو سے بہار اسمبلی انتخابات کو جنتا پریوار کے بڑے اتحاد سے الگ ہو کر لڑنے کے فیصلے پر دوبارہ غور کرنے کی اپیل کی ہے.
18px; text-align: start;">بخاری نے وزیر اعلی کو لکھے گئے خط میں کہا کہ موجودہ سیاسی حالات میں وہ اکھلیش اور ملائم سنگھ یادو سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ بہار انتخابات کے سلسلے میں لئے گئے فیصلے پر غور کریں، کیونکہ ایس پی سربراہ کے اس فیصلے کے بعد ان کے سیاسی مخالف ان پر بی جے پی کے ساتھ ساز باز کا الزام لگا رہے ہیں. ایسے الزامات سے غلط اثر پڑے گا.